چنتامی،26؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)یہ ملک ہر مکتبہ فکر و جملہ شعبہ حیات میں کام کاج کرنے والوں کا ملک ہے ، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا صرف سرکار اور حکومتوں کی ہی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہاں پر رہ رہے ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بساط بھرکوشش کرے حکومتی اداروں میں موجود حکام وافسران اور شہری انتظامیہ پر ہی مکمل انحصار کرنا درست نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے ہر عام شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی اپنے طور پر سماجی تنظیموں سے جڑیں اور فلاح وبہبود کے کام کاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان باتوں کااظہار سرنیواسپور محکمہ سماجی بہبود کے آفیسر ایم۔راجنا نے کیا۔
آج شہر کے تعلقہ پنچایت میٹنگ ہال میں سرکاری ملازم یونین کے 34 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفتروں میں بیٹھ کر کام وکاج کرنے والے افسران بھی عام انسان ہیں۔ روز مرہ کے تھکا دینے والے سرکاری کام وکاج کے سبب ملازمین ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اگر وہ تناؤ سے چھٹکار حاصل کرنا چاہتے ہیں یا اچھی صحت برقراررکھنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ سرکاری کام کاج کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پربھی دھیان دے ۔
سرکاری ملازمین اسوسی ایشن کے صدروی۔پرکاش ریڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیشمار سرکاری ملازمین آپنی تنخواہ میں صرف ان کی اولاد کو تعلیم اور گھر ہی چلا سکتے ہیں ان کے پاس اپنا ایک خاص مکان بنانے کی سکت نہیں رہتی اس لئے عنقریب مقامی رُکن اسمبلی سے بات چیت کرکے سرکاری ملازمین اسوسی ایشن میں جو اراکین ہیں جن کے پاس اب تک مکان بنانے کی سکت نہیں ہے انھیں سائٹس دینے کا مطالبہ کیاجائے گا ۔
اس موقع پر مختلف سرکاری ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر اسوسی ایشن کے نائب صدر وی۔گنگولپا جناردھن ریڈی کے ایس شوبھا رونپا وسنتا ریڈی سمیت کافی سرکاری ملازمین شریک تھے۔